میئر کراچی وسیم اختر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفٰی کمال کو عہدے سے ہٹا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر کراچی وسیم اختر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفٰی کمال کو عہدے سے ہٹا دیا
میئر کراچی وسیم اختر نے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفٰی کمال کو عہدے سے ہٹا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے  چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو گزشتہ روز پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد ڈرامائی انداز میں  آج ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

شہر قائد میں مصطفیٰ کمال جیسے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے آنے کے بعد  شہریوں کو امید ہو چلی تھی کہ شاید اِس بار صفائی ستھرائی کے کام کا سنجیدگی سے آغاز ہوگا لیکن یہ امید اگلے ہی دن میئر کراچی نے ختم کردی جبکہ مصطفٰی کمال یہ کہہ چکے تھے کہ وہ تین ماہ میں شہر کو صاف کردیں گے اور دن رات کام کریں گے۔ 

مصطفٰی کمال کو اختیارات دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ہی واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ان کو بد تمیزی پر معطل کیا ہے کیونکہ وہ کام پر توجہ دینے کی بجائے سیاست چمکا رہے تھے۔وہ کوئی نیب کے آدمی نہیں کہ اکاؤنٹس منگوائیں۔ غیر متعلقہ باتوں میں الجھنے کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

میئر کراچی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے ریلی نکالی اور مغلظات بکنا شروع کردیں جبکہ ہم دستیاب وسائل کے اندر بہترین کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ایس پی کے سربراہ کو چاہئے کہ ہیڈ آفس آئیں اور ہمیں اپنا منصوبہ بتائیں لیکن انہوں نے سی ڈی سی (چیئرمین ڈسٹرکٹ سنٹرل) کی حدود میں مداخلت کی۔ہم نے کراچی کے مفادات کے لیے حکم جاری کیا تھا لیکن نیک نیتی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے سیاست چمکائی گئی۔ 

انہوں نے مصطفیٰ کمال پر کراچی کے مسائل حل کرنے میں غیرسنجیدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیہ میں چائنا کٹنگ پر لگ گئے جبکہ کوئی ان کے ماتحت نہیں تھا۔ وہ خود کے ایم سی کے تحت تعینات کیے گئے تھے۔ گاربیج لفٹنگ کا کام کے ایم سی کا نہیں ہے۔ کراچی کی مدد کے لیے ہم نے علی زیدی اور بحریہ ٹاؤن کا بھی ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  میئر کراچی وسیم اختر نے سربراہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفٰی کمال کو تین ماہ کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کر دیا تھا۔ 

مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ہونے والی بارشوں نے شہر قائد کو جوہڑوں اور کھلے گٹروں کے باعث گندگی کا ڈھیر بنا دیا  جس پر تنقید کرتے ہوئے پہلے تحریک انصاف اور پھر پاک سرزمین پارٹی نے صفائی کا بیڑہ اٹھالیا ۔میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفٰی کمال کے ویژن سے متاثر ہو کر انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔

مزیدپڑھیں: مصطفٰی کمال تین ماہ کے لیے شہر کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

Related Posts