کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سندھ  حکومت  نےکراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ کے تمام شہروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق فوجداری قوانین کی دفعہ 144 کے تحت یہ  اقدام محرم الحرام کے مہینے میں دہشت گردوں سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈبل سواری پر پابندی سے معذور افراد،صحافی،  بزرگ، 12 سال سے کم عمر بچے اور خواتین مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی

 یکم سے 10 محرم تک اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی  گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکار، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

محرم الحرام کے دس روز کے لیے پانچ افراد کسی عوامی مقام پر جمع نہیں ہوسکیں گے، صرف محرم کے جلوس، تعزیوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی اجازت ہوگی۔اس دوران ہوائی فائرنگ، بغیر اجازت جلوس، نفرت آمیز بیانات، اشتعال انگیز تقاریر ، اشتہارات، بینرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عید الاضحٰی اور جشن آزادی کی خوشی میں سندھ میں  سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں  کمی کردی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے  دونوں مواقع پر 60 ،60 روز کے حساب سے سزا میں مجموعی طور پر چار ماہ کی کمی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں عید الاضحٰی اور چودہ اگست کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں کمی

Related Posts