مصطفٰی کمال تین ماہ کے لیے شہر کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصطفٰی کمال تین ماہ کے لیے شہر کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات
مصطفٰی کمال تین ماہ کے لیے شہر کراچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے سربراہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفٰی کمال کو تین ماہ کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کر دیا ہے۔ 

مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ہونے والی بارشوں نے شہر قائد کو جوہڑوں اور کھلے گٹروں کے باعث گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے جس پر تنقید کرتے ہوئے پہلے تحریک انصاف اور اب پاک سرزمین پارٹی نے صفائی کا بیڑہ اٹھالیا ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال نے میئر کراچی پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر کراچی کا کچرہ صاف کردیں گے۔ انہوں نے صفائی کا پلان بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفٰی کمال کے ویژن سے متاثر ہو کر انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

میئر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال براہِ راست میئر کراچی کو جوابدہ ہوں گے اور شہر کراچی سے تمام تر کچرا تین ماہ کے اندر اندر صاف کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سرزمین کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے اور اس کی مشینری کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری میئر کراچی اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جبکہ میئر کراچی یہ ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر ڈالتے ہیں۔انہوں نے شہر کو صاف کرنے کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ کراچی میں لاجسٹکس مجھے دے دیں، انہی وسائل کے ساتھ 3 ماہ میں شہر کی صفائی کر سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: مصطفٰی کمال نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

Related Posts