پنجاب میں جعلی عامل نے جن نکالتے نکالتے نوجوان کی جان ہی نکال دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man tortured to death by fake faith healer while ‘exorcising jinn’ in punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں جعلی عاملوں کے ہاتھوں سادہ لوح افراد کی جان و مال غیر محفوظ، بہاولنگر میں جعلی عامل نے جن نکالتے نکالتے نوجوان کی جان ہی نکال دی، مقدمہ درج، جعلی عامل ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

بہاولنگر کے علاقے کھائی بودلہ کے رہائشی ذوالقرنین کو بد روحوں کو بھگانے کے لیے ایمانی معالج کے پاس لے جایا گیا۔جعلی عامل اظہر اور اس کے ساتھیوں نے نوجوان کو جنات نکالنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جعلی عامل اور اس کے ساتھی نوجوان کی ہلاکت کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع خانیوال کے گاؤں ٹبہ سلطان پور میں خاتون کو آگ لگانے کے بعد مزید 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جعلی پیر نے خاتون کو جنات نکالنے کے بہانے آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیاتھا، واقعے کے بعد پولیس نے معصوم شاہ نامی جعلی بھتہ خور اور اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کی شناخت اقبال، رضوان، منور، لیاقت اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف قتل کی کوشش اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Related Posts