ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسے میں ہوئے عوام کے لئے راحت کی خبر سامنے آگئی، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے کا امکام ہے، پیٹرول کی قیمت 8سے 10روپے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول سستا کرنے کے لیے کابینہ سے مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج رات پٹرول 8 سے 10 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے سستا ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے عوام کے ریلیف کے لیے مختلف تجاویز طلب کی ہیں۔

وزرات پٹرولیم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیں گے پٹرول سستا کرنے میں 15 جولائی سے پہلے عمل درآمد کا امکان ہے، مجوزہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جون میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 8 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیاگیا ہے، جس کے اثرات دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء پر بھی پڑے ہیں اور آٹا، تیل، دالیں، چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں واضح ہوگیا ہے۔

Related Posts