صدر مملکت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Asif Ali Zardari
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری شام 4 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سولہویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کا یہ پہلا مشترکہ اجلاس ہے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54(1) اور 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا تھا۔

آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، دیگر سروسز چیفس، چیف جسٹس آف پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز اور مختلف ممالک کے سفیروں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے آج کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاج میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی اور آئین کی بالادستی کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے اپوزیشن اراکین اسمبلی کو مشترکہ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts