اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکِر آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں 25 سے 27 مئی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کروں گا۔ 

اِس سے قبل ترکی کیلئے سفارت کے فرائض سرانجام دینے والے وولکان بوزکر دوسری بار پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ اگست 2020ء میں بھی وہ 193 ممبران پر مشتمل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے قبل پاکستان پہنچے۔

رواں ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ اس لیے کر رہا ہوں تاکہ اقوامِ متحدہ کے دنیا بھر میں جاری امن مشنز میں پاکستان کی عظیم معاونت کو سراہا جائے جس سے عالمی سطح پر امن کے قیام میں مدد ملی۔

 مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ اقوامِ متحدہ قراردادوں کے تحت بات چیت سے حل ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کیلئے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے والا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلاتِ زر کا ریکارڈ قائم، وزیرِ اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

Related Posts