صدرِ مملکت نے دستخط کردئیے: زینب الرٹ بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت نے دستخط کردئیے: زینب الرٹ بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی
صدرِ مملکت نے دستخط کردئیے: زینب الرٹ بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل کے مسوّدے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد زینب الرٹ بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ زینب الرٹ بل پر دستخط کرکے اسے قانون کی حیثیت دے دی گئی ہے جبکہ یہ ایک بہترین قانون ہوگا۔

پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ بچوں کے اغوا کے مقدمات میں زینب الرٹ بل ایک عمدہ قانون ہے جو تیز ردِ عمل اور بازیابی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بل کے تحت ملک میں مفت ہیلپ لائنز قائم کی جائیں گی اور پولیس و انتظامیہ کے تیز رفتار ردِ عمل کے لیے فریم ورک بھی تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل اِس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اِس کے تحت مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی طریقہ کار میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے  سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ زینب الرٹ موبائل ایپ‘  کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس سلسلے میں سی پی او میں 10 روز قبل ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں ، سول سوسائٹی کے ممبران ، افسران ، سندھ پولیس اور رضاکاروں کے ساتھ سی پی ایل سی کے مہمانوں کو مدعوکیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’اسٹیٹ آف دی آرٹ زینب الرٹ ایپ‘ کا کراچی میں باقاعدہ آغاز

Related Posts