’اسٹیٹ آف دی آرٹ زینب الرٹ ایپ‘ کا کراچی میں باقاعدہ آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘State of the Art Zainab Alert App’ formally launched in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ زینب الرٹ موبائل ایپ‘  کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس سلسلے میں سی پی او میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں ، سول سوسائٹی کے ممبران ، افسران ، سندھ پولیس اور رضاکاروں کے ساتھ سی پی ایل سی کے مہمانوں کو مدعوکیا گیا۔

مزید پڑھیں:زینب الرٹ بل 2020 سینیٹ میں کثرت رائے منظور

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آئندہ نسلوں کوبچانے کے لئے موبائل ایپ کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اوراس عمدہ ایپ کو بنانے کے لئے پروجیکٹ ٹیم کے ممبروں کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی زینب الرٹ سسٹم میں ایسی مزید ایپس شامل کی جائیں گی جن سے مجرموں کی شناخت کے لئے آئی سی ٹی کے گاڑیوں کے استعمال کی جانچ ، چہرے کی پہچان ، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی خصوصیات شامل ہونگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایل سی چیف نے صوبے میں انسداد جرائم میں پولیس ، سی پی ایل سی اور رضاکاروں کے مابین مشترکہ منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Related Posts