اسلام آباد میں ای وی ایم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات، صدر نے آرڈیننس جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال ناگزیر ہے، صدر مملکت
تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال ناگزیر ہے، صدر مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 109 صفحات پر مشتمل آرڈیننس جاری کردیا ہے۔بلدیاتی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا جبکہ بلدیاتی حکومت کے میئر کا آئی سی ٹی (اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری) سے براہِ راست انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی ہمیشہ عام آدمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے،بلاول بھٹو

مسلم لیگ ن کا مریم نواز کی آڈیو کے درست ہونے کااعتراف

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی میٹروپولیٹن کارپوریشن نیبر ہیڈ کونسل کو بنادیا گیا جس میں آئی سی ٹی کے سوا کنٹونمنٹ کے تمام علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ ہر نیبر ہیڈ کونسل کی آبادی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی۔ میئر براہِ راست منتخب ہوسکے گا۔

بلدیاتی حکومت اور نیبر ہیڈ کونسل کی مدتِ اقتدار 4 سال رکھی گئی ہے جبکہ میئر اسلام اباد 12 رکنی کابینہ کی صدارت کریں گے۔ آئی سی ٹی کونسل 70 اراکین پر مشتمل ہوگی۔ الیکشن میں کوئی بھی ایسا امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا جس کی عمر 22سال سے کم ہو۔

یوتھ ممبر کی عمر کی حد 18 سے 25 سال رکھی گئی ہے۔ جنرل ممبران، اقلیتیں، خواتین، یوتھ اور بزرگ شہری نیبر ہیڈ کونسل کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی ٹی کونسل میں بھی خواتین، اقلیتی ممبران، تاجر، نوجوان، لیبر، کسان اور بزرگ شہریوں کو شامل کر لیا گیا۔ 

Related Posts