پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق دلچسپ حقائق کا انکشاف کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق دلچسپ حقائق کا انکشاف کردیا
پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق دلچسپ حقائق کا انکشاف کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی وڈ کی مشہور و معروف ڈمپل گرم اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پریتی زنٹانے انکشاف کیا کہ کا میرا فلمی کیرئیر ٹاس کا نتیجہ سامنے آنا پر شروع ہوا۔جو میرے لئے بہت عجیب صورتحال تھی۔

پریتی زنٹا نے کہا کہ جب مجھے بالی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی فلم تارارم پم میں کام کی آفر ہوئی تومیں نے سوچنے یا سمجھنے کے بجائے فیصلہ قسمت پر چھوڑدیا۔

پریتی نے بتایا کہ جب میں شیکھر سے ملی تو وہ مجھے فلم تارا رم پم کے لیے سائن کرنا چاہتے تھے، اس وقت میں انہیں چھوٹے بچے کی طرح دیکھ رہی تھی، میں نے شیکھر سے سے کہا کہ اگر فلم مقدر ہے تو میں ٹاس کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے شیکھر سے کہا کہ اگر ہیڈز (Heads)آیا تو میں فلم کروں گی اور ٹیل ((Tailsآیا تو نہیں کروں گی۔

پریتی زنٹا کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس وقت سکے کا نتیجہ ٹیل آجاتا تو؟اداکارہ نے جواب دیا کہ میں پھر فلم میں کام نہ کرتی اور آج اس انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں نے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دئیے

Related Posts