سافٹ وئیر سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سافٹ وئیر سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی
سافٹ وئیر سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنا لیا گیا ہے جس کی مدد سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی۔اب تک اس عمل سے  34 میں سے 24 طوفانوں کے بارے میں بالکل ٹھیک پیش گوئی کی گئی۔

جنو بی کوریا کی کونم نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر یو گوئن ہیم اور ان کے ماتحت افراد نے ایک ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے جس کی بنیاد مصنوعی ذہانت پر رکھی گئی ہے۔ سافٹ وئیر کو ایل نینوکے اصول کے تحت بنایا گیا ہے جبکہ ایل نینو سے مراد منطقہ حارہ کے سمندر بحرالکاہل کا گرم ہونا ہے جس کے بعد پانی مشرق کی طرف سفر شروع کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دور دراز مقامات سے پانی کی جانچ کرنے والا پرندہ نما روبوٹ تیار

ایل نینو کے عمل سے براعظم شمالی امریکا اور جنوبی امریکا میں شدید بارشیں ہوتی ہیں اور سمندری طوفان آ جاتے ہیں جبکہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا جیسے قریبی علاقوں کی بارشیں ایک دم کم ہوجاتی ہیں اور وہاں خشک سالی اور شدید گرمی پیدا ہوجاتی ہے جس سے اموات واقع ہوتی ہیں۔

سافٹ وئیر میں ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے کا منتخب ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جس کے تحت سافٹ وئیر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وقت کے کس حصے میں سمندر کا کیا درجہ حرارت تھا اور آئندہ ڈیڑھ سال میں کیا ہوگا۔ اس طرح سافٹ وئیر کی مصنوعی ذہانت پیش گوئی کے عمل میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

سمندری طوفانوں کی پیشگوئی کے حوالے سے سافٹ وئیر کی آزمائش نئے واقعات کے حوالے سے شروع کردی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ انسان سمندری طوفان جیسی آفت کی آمد سے 540 دن  قبل آگاہ ہو کر اپنے بچاؤ کے اقدامات اٹھا سکے گا اور انسانیت کو قحط، خشک سالی اور طوفان جیسے عوامل سے ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے رائے عامہ کو مصنوعی طریقوں سے مخصوص سمت میں لے جا کر اپنی مرضی کے نتائج لینے کے لیے بنائی گئی تقریباً 69000 ایپس کو بند کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے یہ اقدام حالیہ کیمپرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت پرائیویسی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:فیس بک نے رائے عامہ کو مخصوص سمت میں لے جانے پر اپنی 69000 ایپس بند کردیں

Related Posts