پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا
پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روم:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پوپ فرانسس اپنے بیان میں کہا کہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے۔

کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔پوپ فرانسس نے کہاکہ بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب تیونس نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانیکا مطالبہ کردیا۔جبکہ پاکستان میں بھی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے فوری طور پر عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts