پنجاب، خیبرپختونخوا میں 4 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور/پشاور: پنجاب، خیبرپختونخوا میں دوقومی اوردوصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی،تحریک انصاف، ن لیگ، جے یو آئی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر این اے 45 کرم، پی ٹی آئی کے فخر زمان، پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ مد مقابل ہوں گے، این اے75 ڈسکہ، ن لیگ کی نوشین افتخار، پی ٹی آئی کے علی اسجد مدمقابل ہوں گے، پی پی 51 وزیرآباد، ن لیگ کی طلعت منظور، پی ٹی آئی کے چودھری یوسف مدمقابل ہیں۔

این اے 45 کرم، جے یو آئی کے جمیل خان میدان میں آمنے سامنے ہوں گے، پی کے 63 نوشہرہ، پی ٹی آئی کے محمد عمر، ن لیگ کے اختیار ولی مدمقابل ہیں، پی کے 63 نوشہرہ، اے این پی کے وجاہت اللہ، تحریک لبیک کے ثنااللہ میدان میں ہیں۔

پولنگ شام 5 بجے تک بغیر وقفہ جاری رہے گی، تحریک انصاف، ن لیگ، جے یو آئی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات ،تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کی ہار، پی پی 2، جے یو آئی 1 سیٹ پر کامیاب

نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے63 میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے میاں اختیارولی خان کا پی ٹی آئی کے میاں عمرکاکاخیل سے مقابلہ ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کےمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی۔

ضلع کرم کےحلقہ این اے45میں27امیدوار مدمقابل ہیں،این اے75کے حلقےمیں 360پولنگ اسٹیشنز،4  لاکھ 94 ہزار3 ووٹرہیں جبکہ ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ، 162پولنگ اسٹیشن،8کو حساس قراردیا گیا ہے۔

Related Posts