ناردرن بائی پاس، مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے ناردرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے نے ناردرن بائی پاس کٹ نزد الحبیب ریسٹورنٹ کے پاس ملزمان سے مبینہ مقابلہ کیا۔ 2 زخمی ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گر گیا

تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ ملزمان سے مقابلہ کیا۔ ایک ملزم امان اللہ ولد لعل الدین کے قبضے سے ایک پستول 30 بور 3 راؤنڈز کے ساتھ برآمد ہوا جبکہ دوسرے ملزم نعمت اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال 125 موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ معلومات کرنے پر علم ہوا کہ جبری طور پر چھینی گئی موٹر سائیکلا ک مقدمہ نمبر 398 پہلے ہی درج ہے۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ 

 

Related Posts