طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گر گیا، متعدد کنٹینرز دبنے سے ہلاکتوں کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: طورخم سرحد کی ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گر گیا جس سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ رات دیر گئے سحری سے قبل گرا، متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کم از کم 8 افراد میں سے 2 زخمیوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں اجر اللہ اور خاصہ دار نامی ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

دونوں ڈرائیورز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او عشرت علی کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودہ گرنے سے مال بردار گاڑیوں اورکنٹینرز میں آگ لگ گئی، 12 سے زائد گاڑیاں آتشزدگی کا شکار ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او عشرت علی کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے سرتوڑ کوشش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور عملہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔ 

 

Related Posts