مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا
مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔

اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران 6 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوگی۔ گیس کے نرخوں میں اضافے کی توثیق کی جائے گی جبکہ اوگرا نے پہلے ہی اس کی تجویز دے دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں 214 فیصد اضافے کا عندیہ دیا ہے جس کا  ای سی سی اجلاس کے دوران جائزہ لیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس کے دوران پی ایم آر سی (پاکستان مورٹگیج ریفائنری کمپنی) کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی متوقع ہے جبکہ وزارت خزانہ 8 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی دے گی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کے دوران ای گورننس پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  کی زیر صدارت   کابینہ کی اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)  اجلاس کے دوران 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے  کی منظوری دی گئی۔ 

گندم درآمد کی منظوری 9 روز قبل  ملک میں بڑھتے ہوئے آٹے اور گندم کے بحران کے پیش نظر دی گئی جس کا مقصد مہنگائی پر قابو پر کر عام آدمی کی دشواریوں کوکم کرنا تھا۔

  مزید پڑھیں:  ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری 

Related Posts