چین سے مزید کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے کی تیاریاں مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA to airlift another one million COVID vaccine doses from China

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پی آئی اے کے تین بوئنگ 777 طیارے آج شام ایک اور دس لاکھ ویکسین کی کھیپ پاکستان لانے کے لئے بیجنگ روانہ ہوں گے ، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تین طیارے دس لاکھ خوراکوں کی کھیپ لیکراسلام آباد پہنچے تھے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے کیا جارہا ہے اوریہ قطعی غلط ہے کہ حکومت صرف عطیہ شدہ ویکسینوں پر ہی انحصار کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کردیے

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان نے 30 مارچ سے اب تک 30 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی ہیں اور مزید30 ​​لاکھ خوراکوں کے سودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ چین نے ویکسین کی 1اعشاریہ 7 ملین خوراکیں عطیہ کی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کے4 فاسٹ ٹریک منصوبوں پرعمل درآمدکے لیے ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری اورکورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Related Posts