وزیر اعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ ،ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM visits ISI Secretariat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورہ کے موقع پر اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

جار ی اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

 

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا ۔ اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجرموں کا تحفظ نہ کرے تو نیب سمیت ادارے نتائج دیتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالہ دور 2018 سے 2020 میں نیب نے 484 ارب روپے ریکور کیے۔

اس کے مقابلے میں 1999 سے 2017 تک نیب نے مجموعی طور پر 290 ارب روپے ریکور کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت مجرموں کو تحفظ نہ دے اور مداخلت کیے بغیر اداروں کو کام کرنے دے تو اچھے نتائج آتے ہیں، انویسٹی گیشن ایجنسیاں اور احتساب ادارے سیاسی مداخلت کے بغیر کام کریں تو اسی طرح کے نتائج آتے ہیں۔

Related Posts