وزیرِ اعظم 15 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم
تاریخ گواہ ہے، بدعنوانی اور ناانصافی نے بہت سی ریاستوں کو تباہ کردیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 15 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں احتساب عدالتیں قائم کرنے کیلئے 40 کروڑ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران دیگر سیاسی، معاشی اور توانائی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل آفس سے متعلق نیا بل بھی مسودے کی صورت میں پیش ہوگا جس کی کابینہ اراکین توثیق کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے پی کے اور آزاد کشمیر کو اضافی گندم فراہمی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ڈی جی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی تعیناتی کی توثیق بھی کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ لاہور کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کی توثیق بھی شامل ہے جبکہ نیشنل کونسل برائے طب کے امتحانات اور ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ڈی جی ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کا اضافی چارج دینے، نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دینا بھی وفاقی کابینہ کے 15 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کمیٹی اصلاحات 23 دسمبر کے فیصلوں، ای سی سی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: رشوت کے ذریعے اپنا الو سیدھا کرنا نواز شریف کا معمول رہا ہے۔علی زیدی

Related Posts