انتظامات مکمل، وزیر اعظم مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتظامات مکمل، وزیر اعظم مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے
انتظامات مکمل، وزیر اعظم مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب آج کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی تقریر کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر 2 بجے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کا لہو گرمائیں گے۔ تحریکِ انصاف نے مالاکنڈ میں پنڈال سجا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم

مالاکنڈ جلسے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان مالاکنڈ میں عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے اور تحریکِ انصاف حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

عوامی جلسے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد سمیت ملک کے دیگر سیاسی و قومی حالات پر بھی اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن پر تنقید بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے معاشی میدان میں حکومتی کارکردگی کے متعلق کہا کہ گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں بھی کمی ہوئی جبکہ برآمدات سب سے زیادہ رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا پھل مل رہا ہے۔ تجارتی خسارہ فروری کے دوران 0.5 ارب ڈالررہا۔

Related Posts