وزیرِ اعظم عمران خان کی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرانے کا مکمل طریقۂ کار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم
امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان عوام سے براہِ راست گفتگو کرتے ہیں جبکہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے بھی ملک کا ہر شہری اپنی شکایات درج کرا کر اپنے مسائل حل کروا سکتا ہے۔

ایک روز قبل لاہور کی ایک خاتون نے وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست گفتگو کے دوران روتے ہوئے بتایا کہ ایک کرایہ دار نے میرے گھر کے بقایا جات ادا نہیں کیے۔ وزیرِ اعظم کے حکم پر ڈیفنس کی رہائشی بیوہ خاتون کے گھر کے بقایا جات دلوا دئیے گئے۔

خاتون نے گزشتہ روز داد رسی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ عائشہ بی بی نامی بیوہ خاتون نے کہا کہ میرا گھر پہلے ہی واگزار کرا لیا گیا تھا، تاہم عمران اصغر نامی کرایہ دار نے بقایا جات ادا نہیں کیے تھے جو مجھے دلوا دئیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی شکر گزار ہوں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ

اپریل کے دوران حکومت نے سعودی عرب میں اپنے سفیر کو معطل کردیا اور 6 سفارت کاروں کو ریاض میں پاکستانیوں کے ساتھ نامناسب رویے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ سفیر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

بیرونِ ملک میں پاکستانی سفارت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سٹیزن پورٹل نے سمندر پار پاکستانیوں کی متعدد شکایات وصول کی ہیں کہ آپ انہیں وقت پر خدمات فراہم نہیں کرتے اور ان کے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے سفارت خانے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کر رہے، اس لیے میں نے خود بیرونِ ملک سفارت خانوں کی نگرانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

سٹیزن پورٹل کیا ہے؟

پاکستان سٹیزن پورٹل پی ٹی آئی دورِ حکومت کا احسن اقدام ہے جو 2 سال قبل شروع ہوا تاکہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے اور وزیرِ اعظم تک ہر شکایت پہنچائی جائے۔

درحقیقت سٹیزن پورٹل عوام کو حکومت تک رسائی کیلئے ایک اہم ترین ذریعہ ثابت ہوا ہے جو ان کے مسائل کے حل پر سنجیدگی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ پورٹل کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس کا بہترین نظام بھی فعال ہوا ہے۔

بنیادی طور پر وزیرِ اعظم کا کارکردگی ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کا معائنہ کرتا ہے۔ اس سیل کے قیام کا مقصد عوام کو اعلیٰ حکام اور وزیرِ اعظم تک رسائی مہیا کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

اگر آپ وزیرِاعظم تک اپنی شکایت پہنچانا چاہتے ہیں تو آپ کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے موبائل ایپ اپنے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنا ہوگی جو اینڈرائیڈ اور آئی اوز دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

شکایت کیسے درج کرائی جائے؟

ایک بار ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال ہوجانے کے بعد اسے چلائیں۔

سٹیزن پورٹل میں اپنے درست نام سے اکاؤنٹ بنائیں۔

اکاؤنٹ بن جانے کے بعد ایپ کی ہوم اسکرین پر آپ کو تمام تر شکایات نظر آئیں گی۔یہاں نئی شکایت (نیو کمپلینٹ) کے بٹن پر کلک کریں۔

اگلے اقدام میں آپ کو شکایت کی مختلف اقسام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جس میں زراعت، بینکنگ، تعلیم اور دیگر متعدد شعبہ ہائے زندگی شامل ہیں۔ آپ اپنی شکایت کی نوعیت کے اعتبار سے اس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں ایک فارم سامنے آئے گا جس میں آپ اپنی شکایت سے متعلق حقائق اور اعداددوشمار درج کرسکتے ہیں۔ تمام تر تفصیلات کے اندراج کے بعد سبمٹ کے بٹن پر کلک کردیں۔ یوں آپ کی شکایت وزیرِ اعظم تک پہنچ سکتی ہے۔ 

Related Posts