ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کورونا کی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، ویکسینیشن اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس وزیرِ اعظم آفس میں منعقد ہوگا۔ کابینہ اجلاس کے دوران اراکین کورونا صورتحال اور ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کریں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال سےآگاہ کیا جائے گا جبکہ ہر گزرتے روز کے ساتھ ہزاروں افراد وائرس کا شکار اور درجنوں جاں بحق ہورہے ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ اراکین ملک کے مزید شہروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں شہری انتظامیہ کی امداد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی پر غور کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول منیجر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ عید الفطر کے قومی و مذہبی تہوار کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے 8 نکاتی ایجنڈے میں ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور پاکستان ریلوے کے شعبے میں نجی سیکٹر کی شراکت داری کے معاملات پر غور و خوض بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق

Related Posts