پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیح ہے، وزیراعظم کی بل گیٹس کو یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan, Bill Gates discuss polio eradication

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے حال ہی میں اپنی اہلیہ ملنڈا گیٹس سے علیحدگی اختیار کرنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے رابطہ کیا اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے معاشی ترقیاتی کاموں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور بل گیٹس میں رابطہ، پولیو مہم اور کورونا پر بات چیت

ٹیلیفونک رابطے کے دوران پولیو کے خاتمے، کورونا وائرس کے مسائل اور صحت سے متعلق امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیح ہے۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، اس کے باوجود پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم جاری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پولیو مہم پر آگہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ بل گیٹس نے پولیو کو قومی ترجیح بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پولیو مہم کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے مائیکروسافٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ مہم کے دوران 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ 

صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں برس 29 مارچ کو انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوا جہاں 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔5 روز تک جاری رہنے والی مہم کیلئے ہیلتھ ورکرز کی 29 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں5روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع، 4 کروڑبچے قطرے پئیں گے

Related Posts