جس ملک میں غریب عوام کا سمندر ہو، وہ محفوظ نہیں ہوتا۔وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کا کورونا سے متاثر بھارتی شہریوں سے یکجہتی کا اظہار
وزیرِ اعظم عمران خان کا کورونا سے متاثر بھارتی شہریوں سے یکجہتی کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں کم لوگ امیر ہوں اور غریب عوام کا سمندر ہو، وہ محفوظ نہیں ہوتا جبکہ سیکیورٹی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہوتے ہیں اور معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں قومی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر بہت ضرورت ہے کہ بحث کی جائے۔ نیشنل سیکیورٹی میں ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسمیاتی تغیرات بھی شامل ہیں۔

سیشن سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اہداف وسیع ہیں، سیکیورٹی فورسز نے قوم کو دشمن سے محفوظ رکھنے کیلئے قربانیاں دیں۔ قومی کرنسی ملکی مالیاتی خسارے سے متاثر ہوئی، کرنسی گرنے سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت سب سے بڑا چیلنج ہے، غریب اکثریت پر مشتمل ملک محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ حکومت سب سے زیادہ غریب عوام پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہم نے کردار ادا کیا۔ افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو بداعتمادی میں اضافہ ہوا۔ امریکا کی جو بائیڈن حکومت کو بھی معلوم ہے کہ جنگ کو جاری نہیں رہنا چاہئے۔ ہمسایوں سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہوں گے تو جیو اسٹرٹیجک اہمیت کا فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ ملک بدامنی کا شکار ہو تو جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ہم نے بھارت سے بھی تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی تعلقات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے فروغ دینا چاہتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔ کشمیریوں کو حقوق دینا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 کاضمنی انتخاب،10امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

Related Posts