وزیر اعظم آج کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، سکھ برادری خوشی سے نہال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آج کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، سکھ برادری خوشی سے نہال
وزیر اعظم آج کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، سکھ برادری خوشی سے نہال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان آج کرتار پور راہداری منصوبے کا  افتتاح کریں گے جبکہ آج سکھ مذہب کے روحانی پیشوا و بانی بابا گرونانک کے تاریخی موقعے پر سکھ برادری خوشی سے نہال ہے۔

دُنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ساتھ کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی سکھ برادری نے پاکستان کا رُخ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج پاکستانی قوم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 142واں یومِ ولادت منا رہی ہے

کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کی پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب میں بھارت سے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، فلم اسٹار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

آج بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقعے پر سکھ برادری کی سب سے بڑی عبادت گاہ کا افتتاح ہوگا جس پر دُنیا بھر کے سکھ خوشی سے سرشار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کرتارپور راہداری کا افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کا بے مثال نمونہ ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال نے افتتاح کی خوشی میں پورے ضلعے میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبہ صرف 9 ماہ کی قلیل مدت میں پورا کیا جو وزیر اعظم عمران خان کے سکھ برادری سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔ 

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان کا پر امن تشخص دُنیا بھر میں اجاگر ہوگا جبکہ یہ فیصلہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی تعمیر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اہم تاریخی اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری سے پاکستان کا پر امن تشخص پوری دنیا میں اُجاگر ہوگا۔اسد قیصر

Related Posts