وزیر اعظم عمران خان کاشوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنیکا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for PM Imran Khan's meeting in Hafizabad tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ملک بھر کی تمام شوگر ملوں کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے چینی بحران کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کی پیش کردہ رپورٹ پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، ایف بی آر اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور تین صوبوں کو ایک خط ارسال کردیاہے۔

وفاقی حکومت نے معاملے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کے لئے 90 دن کا وقت دیا ہے جبکہ ایف بی آر کو شوگر ملوں کے بے نامی لین دین کی تحقیقات اور مالکان کی مالی حیثیت کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی روکنے کیخلاف حکومتی درخواست مسترد

مزید برآں قومی احتساب بیورو کو شوگر کمیشن کی رپورٹ کے حقائق کے تحت ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Posts