نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے، وزیر اعظم عمران خان
نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے، وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھمبر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان آزاد عدلیہ کا سامنا کرے،وزیر اعظم نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے۔

عمران خان کا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے رونا شروع کردیا لیکن نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج ناصرف نواز شریف بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے فرار ہو گیا تھا۔ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو کس چیز کا خوف ہے۔وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم حق اور سچ کے نظریے کے ساتھ بنتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کیخلاف کھڑے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیڈر ایماندار ہو تو وہ کسی کو بھی پیسے نہیں بنانے دے گا۔ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس ملک میں کرپٹ حکمران ہوں وہاں ہمیشہ غربت ہوتی ہے۔ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔

وزیراعظم کا میرپور میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاتا تھا لیکن ماضی میں بھارت کے کشمیر پر مظالم پر کوئی نہیں بولتا تھا۔

وزیراعظم نے جلسہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ختم نہیں ہوا، اس لئے سب ماسک لازمی پہنیں کیونکہ صرف ماسک پہن کر ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف حکم دیتا تھا کہ بھارت پر تنقید نہیں کی جائے گی۔ وہ حریت رہنماؤں سے اس لیے نہیں ملا کہ مودی ناراض ہوگا۔ ووٹ حاصل کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں کشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک دلیر قوم ہیں جنہوں نے کبھی بھارتی مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے منفی عزائم میں ناکام ہوگا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی اور دنیا بھر میں آر ایس ایس کے نظریے کو بے نقاب کیا۔ بھارت سمجھتا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام پاکستان چپ کرکے ہضم کر جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

Related Posts