وزیراعظم کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan IT
PM imran khan IT

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینےسے متعلق ایک ہفتے میں روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کاقیام اور 5 جی اسپیکٹرم سے متعلق اجراء شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملک کا مستقبل ہے اور اس کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہمارے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بڑی صلاحیت ہے اور حکومت انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز سہولیات اور مراعات فراہم کرنے پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے، عمران خان کاکہناتھا کہ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے سےبھی روزگار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایاگیا جس میں آئی ٹی میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو دی جانے والی سہولیات ، مراعات ، آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ ، آئی ٹی میں چھوٹ شامل ہیں۔

Related Posts