وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز سے قبل ریکارڈ توڑ مقبولیت
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز سے قبل ریکارڈ توڑ مقبولیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کو سیلاب متاثرین کی امدا د کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقعے پر کہا کہ سندھ حکومت یہ گرانٹ سیلاب متاثرین پر خرچ کرے گی جبکہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔

گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی۔ 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے مختلف شہروں میں تباہی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل

سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقعے پر وزیراعظم کو تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر رہنے پر مجبور ہیں۔

دیگر صوبوں کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں، مکانات منہدم ہوگئے جبکہ لوگ بے گھر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ آج کریں گے

انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی۔ وفاق صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے۔

امداد کے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بی آئی ایس پی کو 28 ارب دیے ہیں۔ آج سے سندھ سے امداد کی تقسیم شروع ہوجائے گی جبکہ بلوچستان میں بھی حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا شہباز گل کی درخواستِ ضمانت پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

این ڈی ایم اے سندھ حکومت کی معاونت کرے گا۔ وزیر اعظم نے مخیر حضرات، صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی۔

Related Posts