سیلاب سے مختلف شہروں میں تباہی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے مختلف شہروں میں تباہی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل
سیلاب سے مختلف شہروں میں تباہی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تباہی کی داستانیں رقم کردیں، سوشل میڈیا پر صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلڈز اِن پاکستان ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت درجنوں سوشل میڈیا صارفین نے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق سیکڑوں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ 

سوشل میڈیا صارف ایمن کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے گھر میں محفوظ اور پر سکون زندگی گزارتے ہوئے شکر ادا کرنا چاہئے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ جو لوگ اپنی زندگی کیلئے لڑ رہے ہیں، ان کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کریں۔ 

ایک اور سوشل میڈیا صارف افشاں طیب نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ایک نوزائدہ بچے کو بچا لیا گیا جس کی ماں کا ابھی تک پتہ نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیلاب زدگان پر رحم فرمائے۔ 

https://twitter.com/QueenAfshan_/status/1562644415008497665

https://twitter.com/ImIjazAhmad/status/1563066577553018881

معروف صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ میں ملکی تاریخ کی بد ترین فطری آفتوں میں سے ایک یعنی سیلاب کی صورتحال میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سندھ اور بلوچستان میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔ پاکستان کی مدد کریں۔ 

سابق وفاقی وزیرو پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے حلقۂ انتخاب کا 50فیصد علاقہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔

سیلاب کے متعلق ایک اور سوشل میڈیا صارف عروہ اکرم نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں عمارتیں گر گئیں۔ پاکستان ڈوب رہا ہے۔ لوگوں کے گھر سیکنڈوں میں تباہ ہوگئے جو رہائش اور خوراک کیلئے امداد کے منتظر ہیں۔

https://twitter.com/UrvaAK_/status/1563080408308523008

Related Posts