عدالت کا شہباز گل کی درخواستِ ضمانت پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز گِل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایاگیا ہے؟
مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز گِل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایاگیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی درخواستِ ضمانت پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی درخواستِ ضمانت کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ہوئی۔ بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز اور فضل الرحمان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ ملزم شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر اور ریکارڈ کہاں ہے؟ کیا نوٹس وصول نہیں کیا؟

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شام کے وقت نوٹس ملنے کے بعد صبح کے وقت کراچی نکل جانے والے تفتیشی افسر اسے وصول نہیں کرسکے۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریکارڈ بھی کراچی ہی لے گئے۔

عدالت نے 10بجے تک کا وقت دیتے ہوئے ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے اتنی جلدی آمد ممکن نہیں۔ معزز جج کا کہنا تھا کہ ریکارڈ نہ آنے پر ایس ایس پی یا آئی جی کو حاضری دینا ہوگی۔

سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر تفتیشی افسر آج ریکارڈ نہیں لاسکا تو کل صبح تک کا وقت دے دیں۔ عدالت نے پولیس کو رائے دینے کی ہدایت کی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کل شام تک پہنچ جائے گا۔

سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران پولیس نے استدعا کی کہ کل تک کا دن دے دیں۔ پیر کے روز ریکارڈ پیش کردیا جائے گا، جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی اور ہدایت کی کہ کل تک ہر صورت ریکارڈ پیش کریں۔ 

Related Posts