تصویری تجزیہ: یومِ پاکستان کی تقاریب اور ملک بھر کے عوام کا ملی جوش و جذبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ: یومِ پاکستان کی تقاریب اور ملک بھر کے عوام کا ملی جوش و جذبہ
تصویری تجزیہ: یومِ پاکستان کی تقاریب اور ملک بھر کے عوام کا ملی جوش و جذبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں آج یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ: 'ترقی یافتہ پاکستان، شہدا، غازیوں کیلئے بہترین خراجِ تحسین ہوگا' - Pakistan - Dawn News

گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ ملتوی کردی گئی تھی جو رواں برس 2 روز بعد یعنی 25 مارچ کو منعقد ہوگی۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالخلافوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔قائدِ اعظم کی روح سے تجدیدِ عہدِ وفا کی گئی۔

مسجدوں میں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی و استحکام کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عوام نے اللہ تعالیٰ سے نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مدد مانگی۔ 

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ علامہ اقبال ہمارے وہ قومی شاعر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست کا تصور پیش کیا۔

تصویری تجزیہ: یومِ پاکستان کی تقاریب اور ملک بھر کے عوام کا ملی جوش و جذبہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ قائدِ اعظم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ 

ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا ملی نغمہ ریلیز کردیا – MM NEWS URDU

قبل ازیں آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک قوم ایک منزل کے عنوان سے ایک ملی گیت بھی ریلیز کیا تھا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور لائیکس سے نوازا۔ 

تصویری تجزیہ: یومِ پاکستان کی تقاریب اور ملک بھر کے عوام کا ملی جوش و جذبہ

ہر سال یومِ پاکستان سن 1940ء میں منظور کی جانے والی قراردادِ پاکستان کی یاد میں منایا جاتا ہے، قرارداد کی یادگار کے طور پر مینارِ پاکستان کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔

Performing the State' in Post-1947 India and Pakistan (Chapter 1) - Boundaries of Belonging

یومِ پاکستان کس قدر اہم ہے، یہ سمجھنے کیلئے 1947ء میں حاصل کیے گئے وطن پاکستان کیلئے مسلمانانِ برصغیر کے جوش و جذبے کو سمجھنا ہوگا۔

Why should I idealise Quaid I Azam? - Daily Times

قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں نے اپنا وطن حاصل تو کر لیا لیکن آزادی کے ایک سال بعد ہی بابائے قوم دنیا سے رخصت ہو گئے، یہ بڑا عظیم سانحہ تھا۔

File:Imran Khan Arif Alvi.jpg - Wikimedia Commons

قوم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ریاستِ مدینہ کی طرز پر پاکستان کو فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related Posts