پی آئی اے کاپاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ
قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کورونا وائرس پھیلنے کے سبب بین الاقوامی آپریشن معطل ہونے کے سبب پاکستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تین پروازیں مسافروں کو برطانیہ اور ایک کینیڈا لے کرجائے گی۔ چاروں پروازیں مسافروں کو اپنی منزل مقصود پر چھوڑنے کے بعد خالی پاکستان لوٹ آئیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کل 27 مارچ کو علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹورنٹو کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جاری

پی آئی اے کی تین پروازیں پی کے 707 ، پی کے 757 اور پی کے 9791 بالترتیب مانچسٹر ، لندن اور برمنگھم کے لئے 28 مارچ کو اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

دریں اثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان گلگت اور اسکردو کے علاوہ سوائے پروازوں کے علاوہ آج سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ۔

Related Posts