کابل کیلئے کمرشل پروازوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔پی آئی اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل کیلئے کمرشل پروازوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔پی آئی اے
کابل کیلئے کمرشل پروازوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔پی آئی اے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ کابل کیلئے کمرشل پروازوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں جبکہ اس کے متعلق کوئی حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اسلام آباد سے کابل فلائٹ آپریشن کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ پیر سے کابل فلائٹ آپریشن کے دوبارہ آغاز کے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں کچھ شخصیات نے پی آئی اے کو درخواست کی ہے کہ چارٹر فلائٹ کا آغاز کیا جائے جس کیلئے ہمیں اجازت کی ضرورت ہے جس کی درخواست دی گئی تو اسے معمول کا فلائٹ آپریشن سمجھ لیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ چارٹر فلائٹس کیلئے پی آئی اے کی طرف سے درخواست دی گئی جسے میڈیا نے فلائٹ آپریشن کے طور پر نشر کردیا جو بے بنیاد ہے۔ اے ایف پی کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت میں پی آئی اے کابل سے کمرشل فلائٹ چلانے والی پہلی کمپنی ہوگی۔

کابل میں عالمی ہوائی اڈے سے 1 لاکھ 20 ہزار افراد نکالنے کے دوران ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ طالبان قطر کی امداد کے ساتھ جلد از جلد کابل ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشنز کیلئے درکار تکنیکی اجازت مل گئی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے متعلق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے کمرشل ہوائی جہاز کابل اور اسلام آباد کے مابین 13 ستمبر سے پرواز شروع کریں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیا کی قیمتیں بڑھادی گئیں، شہری پریشان

Related Posts