یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیا کی قیمتیں بڑھادی گئیں، شہری پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا نیا طوفان آگیا،مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔گھی صابن دیگر سمیت اشیا مہنگی کردی گئیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی ریلیف ختم ہونے پر ہوشربا مہنگائی نے عوام کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کردیا گیا،مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹرکردی گئی۔یہی نہیں ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئیں۔

کسٹرڈ،کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے،فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔

ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا،کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔ چلی،گارلک،بی بی کیو،بیزا ساس کی قیمتوں میں بھی اضافہ،صابن،ٹی مکس،لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں عوام پریشان ہیں کہ سٹورز پر پہلے سستی اشیا مل جاتی تھی اب کہاں جائیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام حکومت کو دہایاں دے رہے کے غریب کے حال پر رحم کھائیں ان کے چولہے ٹھنڈے نہ کریں، مہنگائی کا یہی طوفان برقرار رہا تو عوام کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے دے گی۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Related Posts