برونائی کے شہزادہ عبد المتین کی شادی کی تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برونائی کے ہینڈسم شہزادہ عبد المتین 10 روز  پر مشتمل شاہانہ شادی کی تقریبات میں اپنی دیرینہ دوست انیشا روسنا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 شہزادہ عبد المتین برونائی کے سلطان حسن البلقیہ ابن عمر علی سیف الدین سوئم کے دسویں بچے اور چوتھے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک شاہی مشیر کی نواسی سے شادی کی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کے پرکشش کنوارے مردوں کی فہرست میں شامل شہزادہ عبد المتین کی اہلیہ ایک سیاحتی اور فیشن کمپنی کی مالک ہیں۔

فوٹو بشکریہ سی این این

شہزادہ عبدالمتین کی شادی کی تقریبات سلطان کی سرکاری رہائش گاہ اور دنیا کے سب سے بڑے رہائشی محل نورالایمان میں انجام پائیں۔

شاہی شادی کے روز شہزادہ  شہزادہ عبد المتين رسمی یونیفارم جبکہ ان کی دلہن نے لمبے سفید خوبصورت گاؤن اور زیورات کا انتخاب کیا۔

فوٹو بشکریہ بی بی سی

شادی کے روز دارالحکومت بندر سیری بیگوان کی سڑکوں پر نوبیاہتا جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد کا ہجوم کئی  گھنٹوں تک جمع رہا، دلہا دلہن رولز روئس گاڑی سے ہزاروں لوگوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے پہلی بار  لوگوں کے سامنے آئے۔

فوٹو بشکریہ سی این این

واضح رہے کہ 31 دسمبر کو شہزادہ عبد المتین نے اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Related Posts