پیمرا کا خط آزادی صحافت پر حملہ اور صحافت پر پابندی کے مترادف ہے،سلمان اکرم راجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پیمرا کا خط آزادی صحافت پر حملہ ہے اور صحافت پر پابندی کے مترادف ہے، یہ کسی بھی آئین کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ اور رائے دینے میں فرق ہے، رائے دینا تو ہر انسان کا حق ہے، صحافی ہمیشہ ہی خوف میں رہیں گے کہ کب انہیں نوٹس آئیگا اور وہ معطل کر دیے جائیں گے۔

صحافیوں کو اس معاملے پر کھڑا ہونا پڑے گا یہ فسطائیت سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرا کی ہدایات جمہوریت کے خلاف ہیں۔

ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے رائے پر بات کرے۔ پیمرا نے خود ہی اپنے آپ کو جیوری مقرر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی رائے رکھ سکتا ہے اور اظہار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا،فردوس عاشق اعوان

پیمرا کے ذریعے کے صحافیوں کو دھمکایا جا رہا ہے ،صحافیوں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts