اسلاموفوبیا کے مریض اظہار نفرت ہی کرسکتے ہیں، پیر محفوظ مشہدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے ہالینڈ اور سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

قرآن مجید جلانے کے واقعات قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔ اسلامو فوبیا کا شکار عاقبت نااندیش لوگ سوائے اسلام سے اپنی نفرت کے اظہار کے کچھ نہیں کر سکتے۔ اسلام اپنی آب و تاب کیساتھ دنیا میں موجود ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات مذہبی منافرت اور انتہا پسندی پر مشتمل ہیں۔

اقوام متحدہ اور او آئی سی ایسے شرمناک واقعات کا نوٹس لے کر تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیلجیئم کو شکست دیکرجرمنی نے تیسری بار ہاکی ورلڈکپ جیت لیا

جے یو پی سیکرٹریٹ فیصل ٹاون لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ قرآن مجید جلانے والے ان شاءاللہ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے۔ ڈنمارک کے بدبخت رکن پارلیمنٹ کی طرف سے قرآن جلانے کا واقعہ جاہلیت اور مذہبی انتشار پر مبنی ہے۔

یہ واقعات ایسے ممالک میں رونما ہوئے ہیں جو خود کو پُرامن اور معتدل کہلانے کے دعویدار ہیں، قرآن مجید جلانے کا رجحان عالمی امن کیلئے خطرناک ہوگا۔ اس کیخلاف اسلامی ممالک کو صرف بیان بازی سے کام لینے کے بجائے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔ او آئی سی کے رکن ممالک قرآن مجید کی بیحرمتی کرنیوالے ممالک کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کریں۔

Related Posts