پی ڈی ایم اے نے سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کی پیش گوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شمالی مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بےنظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہیں۔

سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلےجاری کر دیے ہیں جن میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات کیےجائیں تاکہ جانی نقصان سےبچاجاسکے۔

اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ڈی ایم) نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے منگل کے روز تک ملک کے بالائی اور وسطی حصے تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سسٹم کوئٹہ ، ژوب ، زیارت ، چمن ، قلعہ سیف اللہ ، سبی ، بارکھان ، قلات اور خضدار ، شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد ، سکھر اور لاڑکانہ کے کئی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر اور منگل کو خیبرپختون خوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ جو لیند سلائیڈنگ کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

Related Posts