کرکٹ بورڈ کی ملازمین کو کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت، دفاتر بند کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کی ملازمین کو کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت، دفاتر بند کردئیے
کرکٹ بورڈ کی ملازمین کو کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت، دفاتر بند کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو اپنا اپنا کام گھروں سے جاری رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دفاتر بند کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کے ایک ملازم کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر کیا گیا۔ دفاتر بند کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو ہدایت کردی کہ گھروں سے کام جاری رکھیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے ملازمین کیلئے نئی کورونا ایس او پیز جاری کرتے ہوئے انہیں اگلے 4 روز تک دفاتر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کے بعد یہ پی سی بی کا اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کرکے بقیہ میچز مؤخر کردیئے، شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کراچی کنگز سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر کے پی ایس ایل سے علیحدہ ہونے کی تصدیق کردی،کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 4 روز قبل ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی، میچز بند، شائقین مایوس

Related Posts