پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB confirms all 128 COVID-19 tests of PSL players are negative

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے کھلاڑیوں ، سپورٹنگ اسٹاف ، میچ آفیشلز ، براڈکاسٹرزاور ٹیم مالکان کے کورونا کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ ٹیسٹ پی سی بی کی جانب سے کروائے گئے، ملتان سلطانز نے پیر 16 مارچ کو کروائے جو منفی بھی تھے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کا کہنا ہے پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالمیت اور ساکھ کے لئے یہ بہت اہم معاملہ تھا ، تمام کھلاڑیوں ، براڈکاسٹروں اور میچ آفیشلز نے آخر تک تعاون کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 307 ہوگئی

ان کاکہنا ہے کہ میں کرکٹ کے شائقین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مکمل احتیاط برتیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کا بھی خیال کریں۔

پی سی بی کے چیف ایگریکٹو کا کہنا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ حالات معمول پر آئیں تاکہ کھیل کے میدان میں صحت مند سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوسکیں۔

دریں اثنا پی ایس ایل کے باقی تمام 25 غیر ملکی کھلاڑی ، معاون عملہ اور میچ آفیشلزپہلے ہی اپنی اپنی منزلوں کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

Related Posts