پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 310 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases in Pakistan surge to 307

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں سے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز بڑھ کر 310 ہو گئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر صوبہ رہا جہاں 208 کیس رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،اسلام آبادمیں 4 مریض زیر علاج ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک نیا کورونا وائرس کیس سامنے آیا ہے ، جس میں صوبائی کُل 19 ہوگئی ہے ،کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 6 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی ، جس سے بلوچستان میں کیسوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:حکومت کی کورونا وائرس کے باعث پہلے پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں جزوی لاک ڈائون بھی کردیا گیا ہے۔

Related Posts