کورونا وائرس کے خلاف ملکرلڑیں گے ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistanis will fight against COVID-19 as one: COAS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف جنگ یکجہتی کے ساتھ لڑیں گے ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے جی بی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل کا انتظام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :گلگت بلتستان کا ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ

ہم مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، کورونا وائرس کو ملکر شکست دینگے۔

Related Posts