قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی
قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 21 کھلاڑی اور 13 اسٹاف ممبران جوہانسبرگ پہنچ گئے جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

سابق کپتان سرفراز احمد دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستانی ٹیم 2 سے 7 اپریل تک ورلڈ کپ سپر لیگ کے 3 میچز اور 10 سے 16 اپریل تک ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تمام 34 ارکان کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 5 روز قبل جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ 24 مارچ کو کی گئی۔

مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ، قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا

Related Posts