دورہ جنوبی افریقہ، قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کرائے کی مد میں ضلعی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا نادہندہ نکلا
پی سی بی کرائے کی مد میں ضلعی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا نادہندہ نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تمام 34 ارکان کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ 24 مارچ کو کی جائے گی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اب اس کے دونوں ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسکواڈ کا یہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائے گا جب کہ متاثرہ رکن کے مزید 2 کورونا ٹیسٹ 24 مارچ کو ہوں گے۔ ترجمان کی جانب سے متاثرہ کھلاڑی کا نام سامنے نہیں لایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جنوبی افریقہ روانگی غیریقینی ہوگئی

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگی جہاں ٹیم کے 4 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

Related Posts