قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد زمبابوے پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد زمبابوے پہنچ گئی
قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد زمبابوے پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد زمبابوے پہنچ گئی ہے جہاں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے  کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ قبل ازیں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنے کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔ شان ولیمز زمبابوے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

 سنچورین میں 2 روز قبل کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60 رنز اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

مزید پڑھیں: چوتھا میچ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts