سنچورین: چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنچورین: چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
سنچورین: چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنچورین: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

 سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60 رنز اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنچورین میں کھیلے جانےوالے ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء میں جارحانہ شارٹس کھیلنا شروع کیے۔ تاہم 16 کے مجموعی سکور مارکرم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی ، مارکرم نے 11 رنز بنائے تھے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنائے ان کی وکٹ فہیم اشرف نے حاصل ، فخر زمان نے کیچ پکڑا تھا۔

جنوبی افریقہ کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈوسن52، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 144 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم ایڈن مارکرم، جانِ من مالان، ڈوسن، کلاسن، لنڈے، فلواکیو، مولڈر، ماگالا، فورچون، ولیم اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

Related Posts