جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس شروع، دورۂ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ، قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی، دورۂ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری
جنوبی افریقہ، قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی، دورۂ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ میں موجود ہے جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی خوب پریکٹس کی۔

بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کے علاوہ کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کرائی۔ قومی کرکٹ ٹیم دورۂ جنوبی افریقہ کے بعد زمبابوے کیلئے روانہ ہوگی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا ۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل جبکہ دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 21 کھلاڑی اور 13 اسٹاف ممبران 2 روز قبل  جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

Related Posts