ون ڈے سیریز، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تیسرا فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے سیریز، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تیسرا فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا
ون ڈے سیریز، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تیسرا فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے یکطرفہ رہا۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 349 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان نے کے پی کے کو شکست دے کر پہلا پاکستان کپ ٹائٹل جیت لیا

شاہین آفریدی نے دوسرے میچ کے دوران 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم جونیئر 2 جبکہ خوشدل شاہ 1 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے بین مکڈرمونٹ کی سنچری رائیگاں چلی گئی۔ ٹریوس ڈیوڈ نے 89 رنز بنائے تھے۔ 

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 50واں اوور شروع ہونے سے قبل ہدف پورا کر لیا جسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے مہمان ٹیم کے خلاف سنچری بنائی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری تھی۔

امام الحق نے بھی 100 سے زائد بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کی جیت میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ کپتان بابر اعظم کی قائدانہ اننگز اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ تیسرا اور حتمی میچ آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔

Related Posts